قرض لینے کیخلاف ٹویٹس کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پروائرل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی میں وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دان بھی عمران خان کا ماضی میں دیا گیا ایک بیان کہ آئی ایم ایف سے پیسے لے کر ملک چلانا کینسر کا علاج ڈسپرین سے کرنے کے مترادف ہے، ری ٹوئیٹ کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے نوجوان کارکن آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کے فیصلے کے دفاع کے علاوہ موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرا رہے ہیں۔تاہم ٹوئیٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر زیادہ تر پیغامات حکومتی فیصلے پر تنقید پر مبنی ہیں۔صحافیوں سمیت کئی دیگر صارفین نے وزیر خزانہ اسد عمر کی آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے خلاف ماضی میں کی گئی ٹوئیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا اچنبھے کی بات نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے الیکشن سے پہلے بہت سے ایسے وعدے کیے تھے جن کا پورا ہونا ناممکن تھا۔