چوہدری اسلم حملہ کیس میں گواہ طلب قتل مقدمے کا ملزم بری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کے روز سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکار و سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل کے مقدمے میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر ملزم لیاقت علی عرف کے ای ایس سی والے کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔منگل کے روز سماعت کے موقع پر استغاثہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت وشواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More