وفاق اور صنعت کاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ۔ گورنر سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمرا ن اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدمات کرے گی ۔اس ضمن میں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، صنعتی ایسوسی ایشنزکے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔ میں بحیثیت گورنر سندھ وفاق اور صنعت کاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر دفتر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سرپرست ایس ایم منیر ، صد ر غضنفر بلور ، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک ، فیڈریشن کے سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر ، خالد تواب ، سابق صدر زبیر طفیل ، عبدالسمیع خان ، عبد الحسیب خان ، مرزا اختیار بیگ اور دیگر صنعت کار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔