دہری شہریت پر پی بی 47سے کامیاب امیدوار عبدالرؤ ف رند کا الیکشن کالعدم قرار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارلیمنٹیرینز کی دہری شہریت سے متعلق کیس میں پی بی 47 سے بی اے پی کے کامیاب امیدوار عبدالرؤ ف رند کا الیکشن کالعدم قراردیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں7 رکنی لارجر بنچ نے پارلیمنٹیر ینزکی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی بی 47سے کامیاب امیدوارعبدالروف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے۔