تالہ توڑ گروپ 6 دکانوں کا صفایا کر گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں نامعلوم ملزمان 6 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی سیکٹر 32/D ناصر کالونی میں گزشتہ شب ڈھائی بجے کے قریب ملزمان 6 دوکانوں جس میں جنرل اسٹور ، میڈیکل اسٹور اور دودھ کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جن میں پیمپرز، شیمپو، باڈی اسپرے، پرفیوم اور مہنگے دودھ کے ڈبے سمیت دیگرسامان شامل ہے لے کر فرار ہوگئے، ایس ایچ او صابر خٹک کے مطابق متاثرین نے پولیس سے رابطہ کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کی دکانوں سے مجموعی طور پر 40 سے 50 ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہوا ہے ۔ تاہم پولیس مزید چھان بین کررہی ہے۔ میڈیکل اسٹور کے مالک محمد کامران ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی دکان میں لگے کیمرے بھی ملزمان اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔