ڈپٹی کمشنر گھوٹکی بھی پائپ لائن نہ ہٹوا سکے
ڈہرکی (نمائندہ امت) گھوٹکی کے سابقہ ڈپٹی کمشنر سید اعجاز شاہ نے نہر میں زہریلا پانی بہانے کا سخت نوٹس لیا تھا، 15ماہ قبل نارو واہ کی آر ڈی 90کا دورہ کیا تھا اور اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کو زہریلے پانی کی پائپ لائن ہٹانے کا حکم دیا تھا، لیکن 15 ماہ گزرنے کے باجود ڈی سی گھوٹکی کے احکامات کو نظرانداز کئے گئے ہیں۔