پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھی بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھی بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔چیئرمین بلائنڈ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے این او سی نہ دینے پر بھارتی ٹیم نہیں آرہی ،نومبر میں پاکستان بلائنڈ کونسل نے بھارتی ٹیم کی میزبانی کرنی تھی جس کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔جواب میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کرتے ہوے ان پر واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں بھی انڈیا بلائنڈ کونسل اپنی سیریز کی میزبانی بھارتی سر زمین کے بجائے یواے ای میں کرے،ہم بلائنڈ کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھارتی رویے کا معاملہ اٹھائیں گے ۔