تھر میں مزید 4بچے غذائی قلت کا شکار

0

مٹھی (نمائندہ امت) تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 4 بچے چل بسے، جس کے بعد رواں سال بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد490 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھرمیں قحط خشک سالی اور غذائی قلت کے سبب بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ روز مزید 4 بچے لقمہ اجل بن گئے۔ یہ بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج تھے۔ جن میں ڈیڑھ سال کی ثمینہ دختر چھگن اور ہرچند کا دس روز کا بیٹا، 8 روز کا حفیظ اور دوماہ کی کویتا شامل ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں 24 بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔ جن کو مناسب سہولیات نہیں مل رہیں۔ ورثا کا کہنا ہے کہ انہیں ادویات بھی خریدنی پڑ رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More