شوکت عزیزکےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیزکےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے۔اسلام آبادکی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیزکےخلاف نیب ریفرنس پرکیس کی سماعت ہوئی،اختیارات سےتجاوزسےقومی خزانے کونقصان کےریفرنس پرکیس کی سماعت جج ارشد ملک نےکی، عدالت نےسابق وزیراعظم شوکت عزیزاوردیگر نامزدملزمان کی عدم حاضری پربرہمی کا اظہارکیااورمسلسل عدم حاضری پرسابق وزیراعظم کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نےمسلسل عدم حاضری پرملزم عارف الدین کےبھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئےکیس کی مزید سماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More