شکار کی اجازت نہ ملنے پر مشتعل ماہی گیروں کا کیماڑی میں احتجاج

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کھلے سمندر میں شکار کی اجازت نہ ملنے پر ماہی گیروں نے کیماڑی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں شکار کیلئے جانے سے روکا گیا، جس پر وہ سراپا احتجاج ہوگئے اور روڈ کو بلاک کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر وہ کھلے سمندر میں مچھلیوں کا شکار نہیں کریں گے تو ان کے معاشی مسائل میں اضافہ اور بچے بھوکوں مرجائیں گے۔ ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے فشریز حکام کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More