افغان قیادت امن عمل کو آگے بڑھائے-امریکی دفترخارجہ

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کیلئے انتھک کوشش کررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی دفترخارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ کا افغانستان میں امن عمل کے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے پاکستان اور افغانستان کے حالیہ دورے سے متعلق کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد، افغانستان میں مفاہمت کی راہ تلاش کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے حالیہ دوروں کا مقصد مختلف ممالک کی قیادت سے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کرنا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ اس کی حمایت کے ساتھ افغانستان کی قیادت اس عمل کو آگے بڑھائے اور اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد نے افغان صدر، چیف ایگزیکٹو اور سیاسی گروپوں سے ملاقاتیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More