کنور دلشاد Adetude گروپ کی تینوں قومی کمپنیوں کے چیئرمین مقرر

0

کراچی(بزنس رپورٹر) نیشنل ایڈور ٹائزنگ و پبلک ریلیشنز ایجنسی (Adetude) کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر سابق وفاقی سیکرٹری کنور دلشاد کو گروپ کی تینوں قومی کمپنیوں کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق Adetude پرائیویٹ لمیٹڈ گروپ 2006 سے درجنوں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بطور ایڈورٹائزنگ و پی آر ایجنسی الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات فراہم کر رہا ہے، جبکہ کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے متعدد ایکسپو، سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی انعقاد کر چکا ہے۔ گروپ میں پاکستان بھر کے سرکاری و نجی اداروں کو فلم ڈاکیومینٹری کی سروسز فراہم کرنے اور ایریل شوٹنگ کی سب سے بڑی کمپنی اسکائی کاپٹر اور پاکستان کا سافٹ امیج ابھارنے میں مصروف عمل وائس آف پاکستان بھی شامل ہیں۔ گروپ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق اسکائی کاپٹر فلمز اور وائس آف پاکستان بھی گروپ کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں کرنل(ر) وحید حامد کو Adetude اور اسکائی کاپٹر کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ نعیم محبوب وائس آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More