پاکستان امن کی طرف گامزن ہے-جنرل باجوہ
لندن/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ برطانیہ کے دوران نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول اور برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں کے بعد پاک برطانیہ وفود سطح پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقاتوں میں برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی بھی موجود تھے۔ برطانوی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان استقامت کے ساتھ استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان دیرپا امن کی جانب گامزن ہے، دونوں ممالک میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بلند ترین سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔