شریف خاندان کیخلاف ریفرنسزنمٹانے کیلئے 17نومبرتک آخری مہلت

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز نمٹانے کے لیے احتساب عدالت کو 17 نومبر تک کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ مدت میں آخری بار توسیع دے رہے ہیں ۔عدالت نے میاں نوازشریف کے وکیل کی 6 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعامستردکردی ۔جمعہ کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی۔عدالت نے احتساب عدالت کو ریفرنسز نمٹانے کے لیے مزید 5 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آخری بار توسیع دے رہے ہیں، اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ اگر اسی مدت میں احتساب عدالت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت کے جج سے پوچھیں گے۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سپریم کورٹ میں کیسز کو دسمبر تک ملتوی کروا دیتے ہیں، آپ چاہیں تو ہفتہ اور اتوار کو بھی ریفرنسز پر کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہ کیس ہے جس نے دو بھائیوں میں تلخی پیدا کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ ایک بار تو میری بات بھی مان لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیشہ آپ کی بات مانی لیکن یہی تاثر دیا گیا کہ ہم نے آپ کی بات نہیں مانی۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو 17 نومبر تک ریفرنسز نمٹانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس مدت میں فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More