ووٹ ڈالنے کیلئے شناختی کارڈ ضروری۔پرس۔موبائل گھر رکھ کر جائیں

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے خواہش مندوں کو اپنا ووٹ ضائع ہونے سے بچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامے پر عمل ضروری ہے۔ووٹرز کیلئے اشد ضروری ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ(خواہ زائد المعیاد ہی کیوں نہ ہو) لے کر پولنگ مرکز پہنچے ۔ووٹ صرف اور صرف اصل شناختی کارڈ ہونے پر ڈالا جاسکے گا۔عملہ شناختی کارڈ فوٹو کاپی ، ڈرائیورنگ لائسنس، پاسپورٹ یا کوئی بھی دوسری شناختی دستاویز تسلیم نہیں کرے گا ۔پولنگ سٹیشن میں کیمرا یا موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔ خواتین دستی بیگ لے کر نہ پہنچیں۔ووٹ کے ضیاع یا مسترد ہونے سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنا بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد پہلےیہ دیکھ لیں کہ اس پر سرکاری کوڈ کا نشان ، الیکشن کمیشن کا واٹر مارک و پریذائیڈنگ افسر کے دستخط نہیں ہیں تو وہ ووٹ شمار نہیں ہو گا۔ ووٹ پر کوئی نشانی لگانا یا اس کے ساتھ کوئی کاغذ لگائے جانے ،بیلٹ پیپر پر ایک سے زائدنشان لگانے پربھی ووٹ ضائع ہو جائے گی ۔ایک امیدوار کے نشان پر مہر اور دوسرے امیدوار کیلئے ناپسندیدگی ظاہر کرنے کے لیے کراس یا کوئی اور نشان لگانے پر بھی ووٹ ضائع ہو جائے گا۔ پولنگ مرکز پر بزرگ، حاملہ خواتین، شیر خوار بچوں والی خواتین، معذور افراد و خواجہ سرا ترجیحی سلوک کے مستحق ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ووٹرز پریذائیڈنگ افسر، سیکورٹی حکام و اہلکاروں سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More