انڈونیشیا میں زلزلوں۔ سونامی کے بعد بارشوں نے تباہی مچادی۔21 جاں بحق

0

جکارتہ (امت نیوز) انڈونیشیا میں زلزلوں اور سونامی کے بعد سیلابی بارشوں نے تباہی مچادی، مٹی کے تودے گرنے سے 11 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ 15 افراد لاپتہ ہیں، اسکے علاوہ 3 پل بہہ گئے، جبکہ سیکڑوں گھر اور مکانات تباہ ہوگئے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ملبے سے لاشیں اور زخمی نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ تباہی جنوبی و شمالی سماٹرا میں ہوئی، جہاں سیلابی ریلے سے ایک مدرسہ منہدم ہونے کے نتیجے میں 11 طالب علم زندہ دفن ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے میں ایک طالب علم لاپتہ بھی ہوا ہے۔ اسی طرح دیگر متاثرہ علاقوں میں دریا چڑھنے سے 3 پل بہہ گئے اور 500 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ایک اور گاؤں میں دریا میں طغیانی آنے سے 4 افراد بہہ کر لاپتہ ہوگئے، جبکہ سیلابی بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے حادثات و واقعات میں دیگر کئی افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ دیگر سیکڑوں زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More