خشوگی معاملے پرسعودیہ کو سزادینے کی امریکی دھمکی

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب صحافی جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار قرار پایا تو اسے سزا دی جائے گی۔سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر صحافی کا قتل سچ ثابت ہوا تو یہ انتہائی ہولناک اور قابل نفرت ہوگا۔ہم اس معاملے کی تہہ تک جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعے کے تصدیق ہوگئی تو مجھے برا لگے گا اور غصہ بھی آئے گا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے سعودی عرب سے فوجی معاہدوں کے خاتمے کو یکسرمسترد کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ سزا کے بہت سے طریقے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے جمال خشوگی کے قتل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ پرمبنی قرار دیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاملے کی سچائی کو سامنے لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔جبکہ ترک حکام کا دعویٰ ہے کہ سعودی صحافی کے قونصل خانے میں مبینہ قتل سے متعلق آڈیو اورویڈیو ثبوت موجود ہیں۔واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھنے والے جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More