شہداد پور میں جبری مشقت پر مجبور50مزدور بازیاب
شہداد پور (نامہ نگار) جبری مشقت پر مجبور 50 مزدور شہداد پور میں اینٹوں کے بھٹے سے بازیاب کرا لئے گئے۔ سکرنڈ کے رہائشی سبھاگو اوڈ نے سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں درخواست دی کہ شاہ پور چاکر تھانے کی حدود میں عثمان غنی کے اینٹوں کے بھٹے میں مزدوروں کو قید کیا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جاتی ہے جس پر پولیس نے بازیاب کرایا۔ عدالت نے بازیاب افراد کو آزاد زندگی گزارنے کے احکامات جاری کر دیئے۔