سرینگر میں بھارتی فائرنگ سےکشمیری نوجوان شہید

0

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے گزشتہ شب جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان شبیر احمد ڈار کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔ نوجوان شبیر احمد ڈار کو ضلع پلوامہ کے ایک نواحی گاؤں میں شہید کیا گیا۔دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے دو ٹاؤن میں کرفیو نافذ کردیا ہے جب کہ اسی ضلع کے جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی گئی ہیں۔ سرچ آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے پی ایچ ڈی اسکالر کشمیری نوجوان شہیدہو گیا۔ ادھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر منان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کی کوشش پر 3 طالب علموں کی رجسٹریشن کو معطل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More