جرائم کیخلاف اسپیشل موٹرسائیکل اسکواڈمیدان میں اتار دیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے 1870 اہلکاروں پر مشتمل "اسٹریٹ واچ فورس میدان میں اتار دی گئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ضلعی ایس ایس پیز کے ہمراہ گارڈن پولیس کوارٹر میں فورس کے جوانوں سے خطاب کیا۔ فورس کو شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بدنام مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ ساؤتھ اور سٹی ایریا میں فورس کو 80، شرقی کو 80جبکہ وسطی، ملیر، غربی اور کورنگی20،20 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔ فورس میں زیادہ تر نئے بھرتی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 اہلکار ٹولیوں میں 8،8 گھنٹے ڈیوٹی کرینگے، ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع میں اسٹریٹ واچ فورس کے سربراہ بنائے گئے ہیں، واردات کی اطلاع پر اہلکار برق رفتاری سے کارروائی کریں گے۔