5دولہے سہرا سجائے باراتوں سمیت ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی انتخابات میں مختلف حلقوں میں 5 دلہے بارات سمیت حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے۔ این اے60میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 2دلہوں نے بارات روک کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ اعوان کالونی کے محمد پرویز نے اپنی شادی کی گہما گہمیوں سے نکل کراپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ یونین کونسل 31میں محمد امجدنے بارات روانگی کے دوران گلاس فیکٹری چوک کے قریب پاکستان ماڈل سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ پول کیا۔مردان کے حلقہ پی کے 53 میں دلہا یاسر اپنے نئی نویلی دلہن کے ہمراہ گھر جانے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے قدرت کلے پولنگ اسٹیشن خزانہ ڈھیری پہنچ گئے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔لاہور کے حلقہ پی پی 164 میں دلہا ارسلان نے دلہن کے ساتھ گھر جانے کی بجائے پہلے ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی اور باراتیوں سمیت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ارسلان کا کہنا تھا کہ شادی میں چند گھنٹے تاخیرہوسکتی ہے لیکن ووٹ ڈالنا اولین فرض ہے اسی میں ہمارے بچوں کا مستقبل پنہاں ہے۔ملتان میں بھی دلہا عابد نے بارات سمیت پولنگ اسٹیشن کا رخ کرلیا اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول جنگل امیرحسین میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دلہا کا کہنا تھا کہ پہلے ووٹ کاسٹ کروں گا پھربارات لے کرجاؤں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More