سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کے نمائندے کا اظہار برہمی

0

حب ( نمائندہ امت) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پلاٹ نمبر 9/ 10 پر ناکارہ بحری جہاز میں لگنے والی آگ اور مزدوروں کے جھلس کر زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایم پی اے بلوچستان اسمبلی دھنیش کمار نے اتوار کے روز گڈانی شب بریکنک یارڈ کے پلاٹ نمبر نو اور دس کا دورہ کیا ، اس موقع پر دھنیش کمار پالیانی نے سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث سخت برہمی کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ مذکورہ حادثے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انکوائری کے فوری بعد اس حادثے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ بعد ازاں ایم پی اے نے بحری جہاز کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More