بلدیہ ٹاؤن کے مکین3 ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم

0

کراچی (پ ر) آل بلدیہ ٹائون تاجر اتحاد کے صدر سلمان خان اور سینئر نائب صدر یاسین خان نے کہا ہے کہ سیکٹر 4 سمیت پورے بلدیہ ٹائون میں 3 ماہ سے پانی بندش اور حب ڈیم سے فراہمی آب بند ہونے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹائون کیلئے پانی کا انتظام جنگی بنیادوں پر کیا جائے اور کے فور منصوبہ جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More