اسلام آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی

0

اسلام آباد (نمائندہ امت۔نمائندہ خصوصی)این اے 53 میں الیکشن کمیشن کی جا نب سے جا ری ضا بطہ اخلا ق کی کھلے عام خلا ف ورزی کی جا تی رہی ۔الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن کے 200 میٹر کی حدود میں الیکشن کیمپ لگانے اور گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی تھی، تاہم شہری اور مضافات میں پولنگ اسٹیشنوں کے 50 میٹر کے اندر الیکشن کیمپ لگائے گئے، جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کے سامنے سیاسی جماعتوں کے پوسٹروں اور اسٹیکرز سے سجی گاڑیاں سارا دن موجود رہیں اور ڈیک لگا کر پارٹی ترانے بھی بجائے جاتے رہے۔ادھرضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرفواد چوہدری، شیخ رشید اورغلام سرور کوجاری شوکاز نوٹس پر 24گھنٹے باقی رہ گئے ۔جواب جمع نہ کرانے پر مزید کارروائی کی جائے گی ،تینوں وزرا کو 48 گھنٹے کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم پر مسلسل نظررکھی اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شوکازنوٹس بھی جاری کیے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More