نوشہرہ -بنوںکے3 پولنگ اسٹیشن پرخواتین نے ووٹ نہیں ڈالا
نوشہرہ/ بنوں(نمائندگان امت )نوشہرہ کی یونین کونسل زڑہ میانہ کے دو پولنگ اسٹیشن گورئمنٹ گرلز ہائی سکول زڑہ میانہ اور گورئمنٹ پرائمری سکول عزیز اباد زڑہ میانہ میں خواتین نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا تمام تر انتظامات کے باوجود کوئی بھی خاتون ووٹر ووٹ پول کرنے نہیں آئی خاتون ڈیوٹی اہلکار کے مطابق زڑہ میا نہ حلقہ پی کے 61 میں خواتین ووٹرز کی تعدد 1276 ہے عوام کا کہنا ہے کہ 1992 سے ہیاں پر عوام کے مشترکہ فیصلے کے مطابق خوتین نے ووٹ پول نہیں کیا اور خواتین کو حق رائے دہی کے حق سے محروم رکھا گیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمشنر کے افسران اور معزین علاقہ کے مابین ایک جرگہ بھی ہوا لیکن نتیجہ بے سودگورنمنٹ پرائمری سکول زڑہ میانہ میں خواتین نے ایک ووٹ بھی پول نہ ہوسکا ۔ادھراین اے 35بنوں ضمنی انتخابات کے دوران کوٹی سعادت میں واقع گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول خواتین پولنگ اسٹیشن جہاں پر خواتین کی 1258 ووٹ رجسٹرڈ ہے لیکن علاقائی روایات کی بنیاد پر یہاں پر خواتین کا ایک ووٹ بھی پول نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز علاقائی مشران پر مشتمل جرگہ نے فیصلہ کیا تھا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے نہ نکالا جائے ووٹ ڈالنے پر اس گھر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے آخر تک کوئی بھی خاتون ووٹ ڈالنے گھر سے نہیں نکالی گئی اسی طرح کسی کے جیتنے پر ریلی نکالنے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا کیونکہ پچھلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت پر علاقہ میں حامیوں نے ریلی نکالی تھی جس پر فائرنگ ہوئی تھی اور نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے تھے، مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر علاقائی مشران کی طرف سے پچیس جولائی کے انتخابات میں پابندی لگائی گئی تھی۔