غیرت کے نام پر نوجوان ذبح – ایک پھندہ لگی لاش برآمد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ذبح کردیا گیا، پولیس نے واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ زمان ٹاؤن میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے سیکٹر 38 اویس شہید پارک کے قریب سے ایک نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ او عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 23 سالہ بلال ولد محمد اکرام کے نام سے کی گئی جو کورنگی 5 سیکٹر 36/Cکا رہائشی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے و اتوار کی درمیانی شب مقتول موٹر سائیکل پر اویس شہید پارک کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے روکا اور جھگڑے کے بعد زمین پر لٹا کر ذبح کیا اور فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہو رہا ہے اور پولیس نے 2مشتبہ افراد کاشان اور علی کو حراست میں بھی لے لیا ہے، تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نمبر 5سیکٹر 50/Cمیں واقع گھر سے 30سالہ ارشد ولد ولی محمد کی پھندا لگی لاش ملی، جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ پراسرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More