اوبر کو انشورنس وصولی سے روک دیا گیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پراپرٹی ٹربیونل سندھ و بلوچستان نے آن لائن ٹیکسی سروس اوبر پاکستان کو مسافروں سے انشورنس کی مد میں پیسوں کی وصولی سے روک دیا ہے ۔ ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کے پیش کردہ شواہد سے کیس بنتا ہے ۔ اوبر پاکستان مسافروں سے انشورنس کی مد میں پیسے وصول کر کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔درخواست گزار ظفیر الحق قاسمی کے وکیل کامران اقبال نے اوبر پاکستان،کینڈین انشورنس کمپنی اور گوگل کے سی ای او کاپی رائٹ کو فریق بناتے ہوئے ٹربیونل کو بتایا ہے کہ ان کے موکل پاکستانی شہری ہیں ،جنہوں نے 2009 میں ٹریولنگ انشورنس کا آئیڈیا رجسٹرڈ کرایا تھا اور وہ ٹریولنگ انشورنس کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں لیکن اوبر کی انتظامیہ نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درخواست گزار کا رجسٹرڈ آئیڈیا چوری کر کے پاکستان میں کاروبار شروع کر دیا ہے،وہ ماہانہ ایک ارب ڈالر کما رہا ہے۔درخواست گزار کے پاس کاپی رائٹ کی تمام تر ریکارڈ بھی موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More