وزیراعظم کی پولنگ اسٹیشن آمد پر روٹ لگنے سے شہریوں کو مشکلات

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)وزیراعظم عمران خان کی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آمدپر لگائے گئے وی آئی پی روٹ کے باعث بنی گالہ کے علاقے میں آمدورفت معطل ہوگئی اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل ایک گھنٹے تک رکا رہا۔ پولیس کی جانب سے روٹ لگا کر بنی گالہ سے موڑہ نور تک آنے جانے والے تمام راستے بند کرنے کے باعث ووٹر ایک گھنٹے تک پولنگ اسٹیشنوں تک نہیں پہنچ سکے جبکہ پولنگ سٹیشنوں میں موجود ووٹروں کو واپس جانے میں بھی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔اس صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53موہڑہ نورسکول پولنگ اسٹیشن پہنچے تو موقع پر موجودمسلم لیگی ووٹروں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔وزیراعظم کی آمد سے قبل ان کے سکواڈنے سکیورٹی کلیئرنس کے لیے پولنگ سٹیشن کا دورہ بھی کیااورسکیورٹی سخت کردی گئی۔سپیشل برانچ اور پولیس افسران کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔وزیراعظم کے لیے پولنگ اسٹیشن میں خصوصی پولنگ بوتھ بھی قائم کیا گیا تھا۔ لیگی کے کا رکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آ مد سے ایک گھنٹہ قبل راستے بند کر دیئے گئے جس سے ووٹنگ کا عمل متا ثر ہو ا ہے۔ پروٹوکول نہ لینے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک عوام کو انتظار کروایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More