واضح اکثریت نہیں ملےگی-عمران وزیراعظم بن جائینگے-ماہرفلکیات

0

مظفرآباد( نمائندہ امت) ماہر علم فلکیات ایس اقبال نے ملکی انتخابات 2018 ء کے حوالے سے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی تاہم عمران وزیراعظم بن جائیں گے ، وفاق میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی آزاد ممبران اور چھوٹی جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بنائے گی ، آصف علی زرداری صدر ہونگے، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومتیں قائم ہونگی ، کے پی کے اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بنیں گی۔ ایس اقبال نے کہاہے ہے کہ عمران کی حکومت کو معاشی مشکلات اور 2019 ء میں قدرتی آفات کاسامنا کرنا پڑے گا یہ حکومت تقریباً 2 سال کام کر سکے گی جسکے بعد اختلافات جنم لیں گے اور وزیراعظم کیخلاف 2020 میں کامیاب تحریک عدم اعتماد آئے گی ،2020 میں 60 فیصد امکانات ہیں کہ پی پی،مسلم لیگ ن، ایم ایم اے اور پاک سر زمین پارٹی کی اتحادی حکومت بنے جس میں آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔ اکتوبریا نومبر 2018 میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کیخلاف پریشر گروپ بنے گا جو تبدیلی کیلئے میدان میں آئے گا ۔پنجاب میں اقتدار کے معاملے پر پی ٹی آئی اور چوہدری نثار گروپ میں بھی ٹھن جائے گی۔ شیخ رشید کا الیکشن جیتنا مشکل ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More