القائم کلب نے فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد(امت نیوز)القائم کلب نے کارواں کلب کو 8-7 پنلٹی ککس سے ہرا کر اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری کبیر ، صدر پی ٹی آئی یونین کونسل 22 تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر القائم کلب کے صدر شہزاد ندیم عبداللہ، مرزا حارث بیگ،ملک قیصر چوہدری، قدیر ملک اور آرگنائزنگ سیکرٹری عدنان اقبال بیگ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، این آئی ایچ فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں القائم کلب نے کارواں کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔