قائد اعظم ٹرافی میں سنسنی خیز مقابلے جاری

0

راولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز نے راولپنڈی، حبیب بنک نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) نے نیشنل بنک کو شکست دے دی۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پول بی کے میچ میں لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو بآسانی 9 وکٹوں سے زیر کیا۔ راولپنڈی کی ٹیم فالو آن کے بعد بھی نہ سنبھل سکی اور 218 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، طیب ریاض 66 اور کپتان عمر وحید 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہد نواز نے پانچ اور اعزاز چیمہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی نے دوسری اننگز میں محض 20 رنز کی سبقت حاصل کی، لاہور بلیوز نے 21 رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، واضح رہے کہ لاہور بلیوز نے پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پنڈی کی ٹیم 136 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بنک نے ایس این جی پی ایل کو 248 رنز سے ہرا دیا، ایس این جی پی ایل کی ٹیم 469 رنز کا بڑا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 220 پر آئوٹ ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More