آئی آئی چندریگر روڈ پر اکیلا ڈاکو موبائل فون فرنچائز کا عملہ لوٹ کر فرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع موبائل فون کی فرنچائز پر ڈکیتی کی واردات، تن تنہا ملزم نے فرنچائز عملے کو اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع موبائل فون فرنچائز پر تنہا ملزم نے فرنچائز کے عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد ان سے ان کی قیمتی اشیا سے محروم کردیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کسٹمر کے انداز میں تنہا آنے والے ملزم نے فرنچائز عملے کو اسلحہ دکھا کر لوٹ مار شروع کردی، دوران واردات ملزم نے اپنے اسکول بیگ میں اسلحہ چھپا رکھا تھا، پینٹ شرٹ میں ملبوس لٹیرے نے ماسک سے چہرہ بھی چھپا رکھا تھا۔