ضمنی الیکشن عمران خان کیخلاف تاریخی ریفرنڈم ہے- منور رضا
کراچی ( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے سابق سینئر نائب صدر منور رضا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن عمران خان کیخلاف تاریخی ریفرنڈم ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاریخی کامیابی پر قائدین اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سید منور رضا نے کہا کہ ضمنی الیکشن میںکامیابی نے ثابت کردیا کہ 25 جولائی کے الیکشن جھرلو تھے۔ تحریک انصاف حکومت کے 2 ماہ نے قوم کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔