عافیہ کی رہائی کیلئے ”عالمی یوم دعا“ کی اپیل

0

کراچی(امت نیوز)عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے 19 اکتوبر (جمعہ) کو ائمہ مساجد اور عوام سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے”عالمی یوم دعا “ منانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی امید پیدا ہوئی ہے۔اس لئے حکومت کی استقامت اور جرات کے لیے عالمی سطح پر یوم دعا منائی جائے گی۔ماضی کے حکمرانوں کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت کو یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔گزشتہ روز ملائیشیا کے مدرسہ ” جامعہ معادرسات الاسلامیہ“ کوالالمپور میں ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے یٰسین شریف کا ختم کیا اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More