ہنڈا پاکستان نے 4لاکھ کاریں بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے آٹو موبائل پروڈکشن میں مجموعی طور پر 4 لاکھ یونٹس مکمل ہونے پر اپنی فیکٹری واقع مانگا منڈی لاہور میں یادگار تقریب منعقد کی۔اس موقع پر نئی ہنڈا BR-V پروڈکشن لائن سے گزاری گئی 4 لاکھ ویں گاڑی تھی۔یہ یادگار سنگ میل ہنڈا پاکستان پر پاکستانی کسٹمرز کے اعتماد اور بھرپور معاونت کی علامت ہے۔اس ہدف کو حاصل کرنے میں تمام ہنڈا ماڈلز نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔تقریب میں ہنڈا اٹلس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر ہیرونوبو یوشیمورا، وائس پریزیڈنٹ پروڈکشن کینیچی میٹسوؤ، وائس پریزیڈنٹ ایڈمن اینڈ ایچ آر مقصود الرحمن رحمانی کے علاوہ کمپنی کے دیگر اعلی حکام اور 2,300 ایسوسی ایٹس نے بھی شرکت کی۔ہیرونوبو یوشیمورا نے پاکستانی کسٹمرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی توقعات سے بڑھ کر بہترین کوالٹی پروڈکٹس کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ہنڈا اٹلس کارز نے مئی 1994ء میں سوک کی لانچ کے ساتھ بزنس آپریشنز کا آغاز کیا۔ دسمبر 2005ء میں ایک لاکھ یونٹس، جولائی 2012ء میں 2 لاکھ یونٹ اور 2016ء میں 3 لاکھ یونٹ تیار کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More