پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم پر والو ٹائٹ کردونگا- فیصل وائوڈا کا انتباہ

0

کراچی (ایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ جامشورو کا ڈیم پانی چوری کیلئے بنایا گیا ۔ سندھ کا پانی چند وڈیروں کو نہیں لینے دیں گے۔ جامشورو ڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واؤڈا نے کہا کہ یہاں سے اربوں روپے کے پانی کی چوری ہورہی ہے۔سندھ میں پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کر دیں گے ،پھر اٹھارہویں ترمیم کے ڈرامے نہیں چلیں گے۔وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ گھروں میں پانی آتا نہیں ٹینکروں میں کیسے آجاتا ہے ؟وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں کہ وہ پانی کی تقسیم اور چوری کا مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے کہا پانی کی چوری روک کر دکھاؤں گا۔ سندھ کو مزید پانی ملے گا کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔دو ہفتوں میں ڈسٹری بیوشن کینال پر سیکورٹی تعینات کرنا ہوگی ۔ ورنہ سخت ایکشن لوں گا۔ فیصل وائوڈا نے کہا کہ کراچی کو اس کے حصے کا پانی ملنا چاہیئے ، مگر واٹر بورڈ خود پانی چوری میں ملوث ہے۔ کراچی کی عوام سے پانی کی تقسیم پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ اب دراوت ڈیم ان کی وزارت خود چلائے گی ۔ گیارہ ارب روپے کی لاگت سے تیار ڈیم تباہ کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ اتنے بڑے پراجیکٹ کو وہ لینے کو تیار نہیں ہے ،پچیس ایکٹر زمین کو سیراب کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ وہ زمین بھی آدھی سرکاری ہے اور آدھی قبضے کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More