دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے بارے نیکٹا-ایس ای سی پی میں معاہدہ

0

اسلام آباد (این این آئی)دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کو روکنے بارے نیکٹا اور ایس ای سی پی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کیم طابق سربراہ نیکٹاڈاکٹر سلمان اور چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے یاداشت کا مقصد دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانا ہے۔ ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ بین الاقوامی پس منظر میں ایس ای سی پی اور نیکٹا کا باہمی اشتراک اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کومالی معاونت اور رقم کی غیر قانونی ترسیل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے گی ۔چیئر مین ایس ای سی پی شوکت حسین نے کہا کہ منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ترسیل روکنے کیلئے موٴثر اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More