بلدیہ ٹاون کو رینجرز نگرانی میں ٹینکر فراہم کرنے کا حکم

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)واٹر کمیشن نے حکم دیا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن کورینجرز کی نگرانی میں ٹینکر فراہم کئے جائیں اور صرف رہائشی علاقوں کو پانی دیا جائے۔ کمیشن نےسندھ ہائی کورٹ میں شہر میں پانی کی قلت سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ شہریوں نے بتایا کہ بلدیہ ٹاوٴن میں واٹر ہائیڈرنٹ سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔سربراہ واٹر کمیشن جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے حکم دیا کہ ٹینکر کی قیمت 1200 روپے سے کم کرکے ایک ہزار روپے کی جائے اور 6 سال سے وہاں تعینات ملازمین کا تبادلہ کیا جائے۔ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے بتایا کہ جو لوگ چھوٹے کین اور کنستر لاتے ہیں انہیں مفت پانی ملتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ادارے کے تمام ملازمین کرپٹ نہیں ،مگر کئی ملازمین چوری کرتے ہیں۔کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے پانی کے شیڈول اور ٹینکر کی قیمت کم کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ طلب کرلی اور ہفتہ وار 12 گھنٹے پانی فراہم کرنے کا حکم دیا۔سربراہ کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے کہا کہ آپ کے وال مین جو زندگی گزار رہے ہیں آپ سوچ بھی نہیں سکتے، بیس پچیس وال مینز کی فہرست دے دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ واٹر کمیشن کے روبرو وکیل نے شکایت کی کہ آصف زرداری کو مفت میں ٹینکر ملتا ہے ، ہمیں پیسے دےکر بھی نہیں ملتا،کیوں ؟ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے میں چیئرمین بنا ہوں ،زرداری کو مفت پانی ملنا بند ہوگیا ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر کمیشن کو بتایا کہ بلاول ہاؤس والے پہلے پانی کے پیسے نہیں دیتے تھے لیکن اب دیتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More