سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کیخلاف کریک ڈاون – 3 – گرفتار

0

کراچی(رپورٹ: عظمت علی رحمانی)ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔اس دوران کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک جعفریہ کے 3 سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار کرلیے ہیں۔اسلام آباد، ٹیکسلا اور راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے ملزمان فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ٹولز پر مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔کاؤنٹر ٹیررازم ونگ ایک برس سے مختلف کالعدم تنطیموں کے نیٹ ورک پر کام رہا ہے ۔‘‘امت ‘‘کو حاصل ہونےو الی دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سوشل میڈیا پر بھی مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔سابئرکرائم قانون بننے کے بعد اس پر عملدرآمد میں تاخیر پر شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے تھے، تاہم ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے افسران کی جانب سے مجموعی طور پر 36 کالعدم تنظیموں کو واچ لسٹ پر رکھا گیا تھا، جن کے بعض کارکنان کی ملک و دین مخالف سرگرمیوں کے بعد فیس بک انتظامیہ سے ان کا ریکارڈ بھی مانگا گیا تھا۔کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک جعفریہ کے کارکنان سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے میں بہت زیادہ سرگرم تھے۔ایف آئی اے نے اسلام آباد سے سپاہ صحابہ کے کارکن بلال کو گرفتار کیا ہے۔ملزم کے حوالےسے ایف آئی اے میں 2 جون 2017 کو انکوائری نمبر ای 28 شروع کی گئی تھی۔ انکوائری کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چیک جلال الدین کے محلہ بسم اللہ آباد کی گلی نمبر 7کے مکان نمبر آر او میں رہائش پذیر محمد بلال ولد محمد اسحاق ، راجا بلال عمر کے نام سے فیس بک آئی ڈی چلا رہا تھا۔ بلال بیک وقت 3 مختلف موبائل استعمال کررہا تھا۔اس کا شناختی کارڈ نمبر 3740568157233 تھا اور اس کے استعمال میں موبائل نمبر 03115778987 اور 03125160790 کے علاوہ 03139790882 تھے ،جس کے خلاف الیکٹرونک کرائم ایکٹ کی دفعات 9،10اور10اے لگا کر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان کے سید حمزہ نقوی و لد سید عبدالجلیل حسین رضا نقوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔حمزہ نقوی کے خلاف 2 جون 2017 کو ایک انکوائری نمبر ای 29 شروع کی گئی تھی۔ انکوائری کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل پندی گھیپ کے علاقے سال ڈالی کے رہائشی سید حمزہ نقوی کا شناختی کارڈ نمبر 3740564276847ہے اور اس کے زیر استعمال موبائل نمبر 03333731212اور 03145841499 تھے، جو ان دنوں اسلام آباد کے علاقے چھٹا بختاور کے روڈ پارک کے ایریا میں میں رہائش پذیر تھا۔حمزہ نقوی فیس بک پر حمزہ نقوی کے نام سے آئی ڈی چلا رہا تھا، جہاں وہ مذہبی و برگزیدہ شخصیات کی توہین آمیز پوسٹیں کرکے مسلمانوں کے جذبات مجرو ح کررہا تھا۔ملزم کے خلاف اے ٹی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ٹیم نے سید سبطین حسین نقوی ولد سید اظہر حسین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ سبطین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے اور وہ بھی فیس پر مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف تھا۔راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے محلہ مکران ڈہری شاہان کا شناختی کارڈ نمبر 3740615530537ہے اور اس کے پاس موبائل نمبر03015556107اور 03215814987 کے علاوہ پی ٹی ایل نمبر 0514534017 تھا۔سبطین فیس بک پر اعلان نور کے نام سے آئی ڈی چلا رہا تھا۔ایف آئی اے کے کا ؤنٹر ٹرورازم ونگ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی دہشت گردی کی دفعات لگاتے ہوئے ایکٹ سکشن 10-9 اور 10 اے کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد اس وقت 36مختلف کالعدم تنظیموں کے پرانے کارکنان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کو واچ میں رکھے ہوئے ہیں، جو پابندی لگنے کے بعد دیگر تنظیموں کے نام سے کام کرنے لگے ہیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More