حکومت نے ڈالر سٹے بازوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

0

کراچی (امت نیوز )حکومت نےڈالرسٹے بازوں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا۔اسٹیٹ بینک کےمداخلت نہ کرنے سے قیمت مزید سوا روپے بڑھ گئی۔معاشی ماہرین کاکہناہےکہ ڈالرکی تیزی سےبڑھتی ہوئی قیمت معیشت کےاستحکام کیلئےانتہائی خطرناک ہے،اگر فوری طور پر کنٹرول نہ کیاگیاتوآنے والےدنوں میں مہنگائی کانیا طوفان آنےکاخطرہ ہے۔پیر کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 133 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوا ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں 1روپے50 پیسے اضافہ ہوا، جس کےبعدعوام کیلئے ڈالر133روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 750 پوائنٹس کی کمی کےباعث 100 انڈیکس 36 ہزار 767 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 200 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ دوسری جانب سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 61 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 52 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1231 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More