شاہد آفریدی نے ٹی ٹین لیگ کی حمایت کردی

0

دبئی(امت نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹین لیگ کی حمایت کردی ہے۔ انہوں ساتھ ٹی ٹین لیگ کوانٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے دوسری جانب سہواگ بھی نئے فارمیٹ کے حامی نکلے۔ ٹی 10 لیگ کے آئیکون پلیئرز شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ ٹی 10 لیگ سے شائقین کرکٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا، یہ ایک اچھا فارمیٹ ہے اور شائقین کم وقت میں انٹرٹینمنٹ کا بہترین موقع ملے گا، لیگ کے انعقاد سے کرکٹ کے اولمپکس گیمز میں شمولیت کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔سابق پاکستانی آل رائونڈر بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کم وقت میں انٹرینٹمٹ کا موقع ملے اور میرے خیال میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، لیگ سے کرکٹرز کو بھی کھیلنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور وہ زیادہ عرصے تک کرکٹ کھیل سکیں گے۔ سابق جارح مزاج بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے ٹی 10 لیگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا فارمیٹ ہے، کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے، اس کے پہلے ایڈیشن سے تمام بین الاقوامی کھلاڑی مطمئن ہیں کیونکہ انہوں نے اس فارمیٹ کو خوب انجوائے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More