بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر8بھائی مد مقابل

0

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر8بھائی مد مقابل ہیں اور انکے حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ اس دفعہ کے الیکشن میں نواب ،سردار اور قبائلی شخصیات بھی حصہ لے رہے ہیں آج بروز بدھ کو ہونیوالے الیکشن میں بلوچستان کے حلقہ پی پی 38زہری برادران ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی کی حلقہ پی بی زہری سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،انکے مقابلے میں انکے بھائی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے حلقہ پی بی 38زہری سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو سے مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز خان مری بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ انکے چھوٹے بھائی نوابزادہ گزین مری جو کافی عرصے سے طویل جلا وطنی کے بعد وطن آئے تھے اور اسی حلقہ پی بی 9سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں دونوں بھائیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ،بلوچستان کے حلقہ پی پی 36سکندرآباد سوراب سے بی این پی (عوامی ) کے نامزد امیدوار اور سابقہ وزیر داخلہ میر ظفر زہری کے مدمقابل انکے اپنے بھائی مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر نعمت اللہ زہری جو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو سے حاجی میر بہار خان اور میر بجار خان آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،سیاسی مبصرین کے مطابق تین حلقوں میں بھائیوں کے درمیان جو مقابلہ ہورہاہے وہ کانٹے دار ہوگا اور اسکے اثرات بلوچستان کی آنیوالے سیاست پر پڑیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More