گیارہ سال بعد روہی-موئنجو دڑو ایکسپریس چل پڑیں

0

سکھر (نمائندہ امت) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد بند ہونے والی 2 ٹرینیں روہی اور موئنجو دڑو ایکسپریس 11 سا ل بعد ایک بار پھر چل پڑی ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھر سٹیشن پر پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی 213 اپ اور 214 ڈاوٴن موئنجودڑو فاسٹ پسنجر ٹرین اور 215 اپ، 216 ڈاوٴن روہڑی فاسٹ پسنجر ٹرین کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100 دنوں میں سندھ میں مزید تین نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی، 30 دسمبرتک ملک بھر میں ٹرینوں کا جال بچھا دیا جائے گا اور فریٹ ٹرینوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ ریلوے کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا۔ ریلوے میں کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی، ریلوے کو ٹھیک کرکے دکھاوٴں گا، پوری کوشش ہے کہ ریلوے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کروں، 2031 بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے، ریلوے کے پاس ایک لاکھ 96 ہزار ایکڑ اراضی ہے لیکن کسی کچی آبادی کو ختم نہیں کیا جائے گا تاہم کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ سمیت ملک بھر میں ریلوے کے اہم قیمتی پلاٹس کو استعمال میں لانے کے لئے ان پر سے قبضے ختم کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین اہم ہے، اگر میں اس دورے میں گیا تو چین سے ریلوے کے لیے ایل ایم ون اور ایل ایم ٹو پر بات کروں گا۔اس موقع پر انہوں نے سکھر سے مزید ایک نئی تیز رفتار ٹرین چلانے کا بھی اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More