بدنام رسم سیاہ کاری نے 2 جانیں لے لیں

0

سانگھڑ (نمائندہ امت) بدنام رسم سیاہ کاری نے دو جانیں لے لیں۔ اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے نزدیک گاؤں جمعہ خان میں کارو کاری کے الزام میں بھائی نے اپنی بہن اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچائیں۔ جہاں قتل ہونے والی لڑکی کی شناخت بانو اور لڑکے کی شناخت آصف بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو لڑکی کے بھائی اور چچا نے قتل کیا ہے۔ سانگھڑ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More