پشاور -خضدار سے منشیات کراچی پہنچانے میں 2 بڑے اسمگلر ملوث
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منشیات پہنچانے میں سب سے اہم کردار ملک جان اور شفیق نامی منشیات کے اسمگلروں کا ہے جو پشاور اور خصدار سے منشیات کی سپلائی کراچی بھجتے ہیں جو یہاں منشیات فروش گروپوں کے حوالے کی جاتی ہے اس بارے میں بھی پولیس و دیگر اداروں کو مکمل علم ہے مگر نذرانے کی لالچ میں ان لوگوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں نہی لائی جاتی ہے نا ہی ان کی جانب سے بھیجی جانے والی منشیات پکڑی جاتی ہے ،پولیس زرائع کے مطابق کراچی میں جو گروپ منشیات فروخت کر رہے ہیں ان سب کو دو راستوں سے منشیات کی سپلائی پہنچتی ہے جو منشیات کے دو بڑے اسمگلر ان تک پہنچاتے ہیں جن میں سے ایک ملکی جان نامی منشیات کا اسمگلر ہے جو اپنا تمام کاروبار پشاور سے آپریٹ کرتا ہے اور پشاور سے ہی منشیات کی کھیپ کراچی مسافر بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے لائی جاتی ہے ، اس کے علاوہ دوسرا بڑا اسمگلر شفیق نامی شخص ہے جو اپنا کاروبار بلوچستان کے علاقے خصدار سے آپریٹ کرتا ہے اور یہ بھی کراچی میں منشیات کی کھیپ بسوں اور ٹینکروں کے ذریعے پہنچاتا ہے ، ان دونوں افراد کے بارے میں قانون نافظ کرنے والے اداروں کو مکمل علم ہے مگر رشوت کی لالچ میں ان اسمگلروں کے خلاف کوئی کارروائی نہی کی جاتی ہے اور نا ہی ان کی منشیات کی کھیپ کو کراچی پہنچنے سے روکا جاتا ہے۔