وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد ( نمائندہ امت) وزیراعظم نے جمعرات 18 اکتوبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر شرکا کو بریفنگ دیں گے اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے بتائیں گے جبکہ معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔وفاقی کابینہ حکومت کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔