وسیم اکرم آئیڈیل بالر ہیں-میر حمزہ
ابو ظہبی (امت نیوز)آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہاہے کہ سابق کپتان قومی ٹیم اور ٹیسٹ فاسٹ بولر وسیم اکرم آئیڈیل ہیں ۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ 10ستمبر 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، میڑک کرنے کے بعد کراچی کے معروف پاکستان کرکٹ کلب سے وابستہ ہوئے، انڈر 17 اور 19کے بعد کراچی کے لئے دسمبر 2012ء میں محمد سمیع کی قیادت میں لاہور شالیمار کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔56 فرسٹ کلاس میچوں میں 17.74کی اوسط سے 278 وکٹوں کے مالک میر حمزہ نے کہا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں ٗخوش قسمتی ہے کہ وہ عظم فاسٹ بولر کیساتھ کیمپ میں اہم معلومات حاصل کر چکے ہیں جسے وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال کریں گے۔دبئی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میر حمزہ نے کہا کہ اللہ تعالی کو ابوظہبی میں ڈیبیو کروانا مقصود تھا اہم بات یہ ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے پانچوں دن باہر بیٹھ کر میں بہت سیکھا اور کوشش ہو گی۔
٭٭٭٭٭