فاٹا کے خوشدل شاہ قائد اعظم ٹرافی چھاگئے

0

راولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا کے خوشدل شاہ کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 404 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، لاہور وائٹس کے قیصر اشرف بائولنگ کے میدان میں سب سے آگے ہیں۔ پی سی بی کے زیر اہتمام ون ڈے ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، فاٹا ریجن کے خوشدل شاہ بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے پانچ میچز میں 101 کی اوسط سے 404 رنز بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ نیشنل بنک کے رمیض راجہ 357 رنز کے ساتھ دوسرے، واپڈا کے سلمان بٹ 291 رنز کے ساتھ تیسرے اور حبیب بنک کے عابد علی 269 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More