سرفراز احمد نے خود پر دباؤ کا اعتراف کرلیا

0

ابو ظہبی(امت نیوز)پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد دباؤ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے اور کوئی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے رہا تھا، مجھ پر کارکردگی کے حوالے سے شدید دباؤ تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے اور کوئی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے رہا تھا، اس لئے مجھ پر کارکردگی کے حوالے سے شدید دباؤ تھا۔انہوں نے کہ کوئی کہہ رہا تھا کہ کراچی والے سپورٹ کررہے ہیں اور کسی نے کہا کہ ٹیم سے باہر کردو، ہمارے ملک میں کراچی لاہور کی بھی بات ہورہی تھی، آج کی کارکردگی کے بعد کچھ اطمینان محسوس کررہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ 57 رنز پر پانچ اور سات گیند پر چار کھلاڑی ا?وٹ ہونے کے بعد ٹیم شدید دباؤ میں تھی اور کپتان کی حیثیت سے مجھ پر بھی پریشر تھا۔کپتان سرفراز نے کہا کہ میں نے بیٹنگ کے دوران مثبت ہونے کی کوشش کی لہذا میں نے اپنے آپ سے سوچا کہ اس مرحلے پر اٹیک کرکے خود اور اپنی ٹیم کو بھی یہاں سے نکال سکتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More