برازیل نے چار ملکی فرینڈلی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

0

جدہ (اامت نیوز) برازیل نے ارجنٹائن کو شکست دے کر چار ملکی فرینڈلی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 90 پلس تھری منٹس میں برازیلین کھلاڑی میرنڈا نے گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے برازیل کا ساتھ دیا اور اس نے ارجنٹائن کو 1-0 گول سے ہرا کر چار ملکی فرینڈلی فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، 90 پلس تھری منٹس میں برازیل کے میرنڈا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح برازیل نے ارجنٹائن کو ہرا کر چار ملکی فرینڈلی فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More